QR CodeQR Code

سید اعتزاز حسن اکثریت رائے سے جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر منتخب، مرکزی صدر نے حلف لیا

13 Mar 2023 15:13

اجلاس میں مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی نائب صدر جے ایس او مظہر عباس، مالیات سیکرٹری شیعہ علما کونسل ضلع لیہ مجاہد علی اور سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن جعفر مہدی نے اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھکر ڈویژن کا ڈویژنل اجلاس عمومی مدرسہ دارالقرآن لیہ میں منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی نے شرکت کی۔ اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی سے حلف لینے کے بعد ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوا، جس میں سید اعتزاز حسن کو کثرت رائے سے جے ایس او پاکستان بھکر ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے حلف لیا۔ اجلاس عمومی میں یونٹس کو سالانہ پروگرام دیا گیا اور ڈویژن بھر میں تنظیمی فعالیت کے متعلق مختلف ایجنڈے زیرِ بحث لائے گئے اور اہم فیصلہ جات ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی نائب صدر جے ایس او مظہر عباس، مالیات سیکرٹری شیعہ علما کونسل ضلع لیہ مجاہد علی اور سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے ایس او ڈیرہ غازی خان ڈویژن جعفر مہدی نے اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 1046464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046464/سید-اعتزاز-حسن-اکثریت-رائے-سے-جے-ایس-او-بھکر-ڈویژن-کے-صدر-منتخب-مرکزی-نے-حلف-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org