QR CodeQR Code

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کا دورہ ڈی جی خان، ڈویژنل صدر اور دیگر سے ملاقات

13 Mar 2023 15:18

دوران ملاقات جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک نوجوان کی زمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں، تعلیمی اداروں اور مقامی یونٹس میں تربیتی نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تعلیمی اداروں میں ایک منظم سوچ کے تحت جوانوں کو اسلام سے دور کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامی ماحول کی بجائے مغربی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا دورہ کیا، مرکزی صدر نے مرکزی رکنِ نظارت جے ایس او پاکستان سید زاہد حسین زیدی اور ڈویژنل صدر ڈی جی خان محمد سلیمان سے ملاقات کی، دوران ملاقات مختلف تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈویژنل مالیات سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن حسن جعفر بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک نوجوان کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں، تعلیمی اداروں اور مقامی یونٹس میں تربیتی نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تعلیمی اداروں میں ایک منظم سوچ کے تحت جوانوں کو اسلام سے دور کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامی ماحول کی بجائے مغربی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046466/جے-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-صدر-راشد-حسین-نقوی-کا-دورہ-ڈی-جی-خان-ڈویژنل-اور-دیگر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org