0
Monday 13 Mar 2023 16:08

جہاد اسلامی کیجانب سے ایک فوجی مشق کا انعقاد

جہاد اسلامی کیجانب سے ایک فوجی مشق کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ نے مغربی کنارے کے لوگوں کی حمایت میں ایک مشق کا انعقاد کیا۔ فلسطینی مقاومت نے آج سوموار کی صبح غزہ کے ساحل کی جانب کئی میزائل فائر کئے، جن کی بازگشت غزہ کے مختلف علاقوں میں سنائی دی۔ اس جنگی مشق کا انعقاد جہاد اسلامی کی عسکری شاخ "سرایا القدس" نے "انقلابی کنارے سے وفاداری" کے عنوان سے کیا۔ اس مشق کا آغاز آج فجر کے وقت ہوا اور جاری شدہ رپورٹس کے مطابق یہ مشقیں دوپہر تک جاری رہیں۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس مشق میں میزائل اور توپ کے گولے داغنے، فوجیوں کی تعیناتی، جنگی یونٹس کی کارروائی اور لاجسٹک سپورٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

جہاد اسلامی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ "انور ابو طہ" نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مغربی کنارے کی عوام اور آزادی پسندوں پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت ایک حقیقی جنگ ہے۔ انہوں نے اس امر کی جانب زور دیا کہ دشمن جان لے کہ جہاد اسلامی کے لئے فلسطینی عوام کا خون بہت قیمتی ہے اور ہماری تحریک کی گولیاں اسرائیل اور اس کے سپاہیوں پر اس وقت تک برستی رہیں گی، جب تک اس رژیم کا خاتمہ نہ ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 1046470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش