0
Monday 13 Mar 2023 16:44

چین کی ترقی سے دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور چین باقی دنیا سے الگ تھلگ ترقی نہیں کرسکتا، شی جن پھنگ

چین کی ترقی سے دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور چین باقی دنیا سے الگ تھلگ ترقی نہیں کرسکتا، شی جن پھنگ
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کے فروغ کی کوششیں کرے گا۔ صدر شی نے پیر کے روز 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چین کی ترقی سے دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور چین باقی دنیا سے الگ تھلگ ترقی نہیں کرسکتا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین اعلی معیار کے کھلے پن کو آگے بڑھانے کی ٹھوس کوششیں کرے گا۔ صدر شی نے کہا کہ ملک نہ صرف اپنی ترقی کے لئے عالمی منڈیوں اور وسائل سے فوائد سمیٹے گا بلکہ پوری دنیا کی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔صدر شی نے کہا کہ ہم امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے لیے وقف رہیں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ تاریخ کی درست سمت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں گے اور انسانیت کی مشترکہ اقدار برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی حکمرانی نظام میں اصلاح اور ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے گا، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ کو آگے بڑھائے گا، دنیا کی پرامن ترقی میں مزید استحکام اور مثبت سوچ کا اضافہ کرے گا اور چین کی ترقی کے لئے سازگار بین الاقوامی ماحول کو فروغ دے گا۔
خبر کا کوڈ : 1046473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش