0
Monday 13 Mar 2023 17:44

مودی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، کسان تنظیمیں

مودی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، کسان تنظیمیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی 5 کسان تنظیمیں اپنے مطالبات کو لے کر پیر کو ایک بار پھر پارلیمنٹ اسٹریٹ پہنچ گئیں۔ یہ کسان اپنے مطالبات کو لے کر وزیر اعظم کے دفتر میں میمورنڈم پیش کریں گے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کریں گے۔ دہلی میں گورودوارہ بنگلہ صاحب کے قریب جمع ان کسانوں کے مطابق مرکز کی طرف سے دی گئی یقین دہانیاں ابھی تک پوری نہیں ہوئی ہیں، اس لئے وہ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ایک بار پھر احتجاج پر اتر آئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرتے ہوئے وہ وزیر اعظم آفس جائیں گے اور اپنے مطالبات کے حوالے سے میمورنڈم سونپیں گے۔ اس کے بعد جنتر منتر پر ایک علامتی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) راجیوال، آل انڈیا کسان فیڈریشن، کسان سنگھرش کمیٹی پنجاب، بی کے یو مانسا اور آزاد کسان سنگھرش کمیٹی سے وابستہ کسان پیر کو دہلی کے جنتر منتر پر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو فراموش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو بڑی تعداد میں کسان دہلی میں جمع ہوں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1046499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش