QR CodeQR Code

پاکستانی خارجہ پالیسی بھی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کے پل جیسی ہونی چاہیے

جماعت اسلامی کا ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کا خیر مقدم

13 Mar 2023 17:52

اپنے ایک بیان میں قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا کہ ایران سعودی تعلقات میں بحالی معاشی و سیاسی دائرہ میں مثبت اثرات ڈالے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات میں بحالی پر اتفاق خطے کیلئے اہم اور امت کیلئے خوش آئند ہے، خلافت کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی اہمیت کہیں زیادہ ہے، مسلمان ممالک کو باہمی تعاون اور وسیع النظری کے ساتھ ایک جسم جیسی فضا بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا کہ پاکستانی خارجہ پالیسی بھی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کے پل جیسی ہونی چاہیے، ایران سعودی تعلقات میں بحالی معاشی و سیاسی دائرہ میں مثبت اثرات ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلم ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات کے ساتھ اتحاد امت کے تصور کو دنیا کے سامنے مثالی صورت پیش کرنے کی خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046502/جماعت-اسلامی-کا-ایران-سعودی-عرب-سفارتی-تعلقات-کی-بحالی-پر-اتفاق-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org