QR CodeQR Code

جموں میں کانگریس کی پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ریلی

13 Mar 2023 19:31

کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر غریب پریشان ہیں کیونکہ یہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور آج یہ بے روزگاری کی فہرست میں اول درجے پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے پیر کے روز آج جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ایک ریلی نکالی اور راج بھون کی طرف مارچ کیا۔ اس ریلی میں کانگریس کے کئی بڑے لیڈروں اور درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر وقار رسول نے میڈیا کو بتایا کہ اڈانی کو بینکوں سے قرضے دئے گئے آج وہ ڈوب رہا ہے اور اپنے ساتھ ملک کے غریب لوگوں کو بھی ڈبو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر غریب پریشان ہیں کیونکہ یہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور آج یہ بے روزگاری کی فہرست میں اول درجے پر ہے۔

وقار رسول کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ نو برسوں سے انتخابات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں اور پراپرٹی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس لیڈر شپ کا فیصلہ ہے کہ قومی سطح پر ’راج بھون چلو‘ کا نعرہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ نے خلاصہ کیا کہ کس طرح اڈانی زبردست مالا مال ہوا اور کس نے عوام کے پیسے کے ساتھ فراڈ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1046503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046503/جموں-میں-کانگریس-کی-پراپرٹی-ٹیکس-کے-خلاف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org