QR CodeQR Code

قرآن سے دوری مسلمانوں کی ذلت کی اہم وجہ ہے، مولانا اعجاز قاسمی

13 Mar 2023 21:33

آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر نے کہا کہ قرآن ہدایت کا راستہ جو اس کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قرآن کی عظمت اور قرآن کریم کو اپنی زندگی میں داخل کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام سطحوں پر ذلت و خوار ہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے قرآن کریم سے رشتہ ترک کرلیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ترتیل القرآن میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن رہنما ہدایت ہے نہ کہ صرف متن پڑھی جانے والی کتاب۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا غیر مسلم حضرات صرف قرآن کریم کو سمجھ کر اسلام قبول کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے لئے قرآن کریم زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کرتا ہے جب کہ ہم صرف بغیر سمجھے پڑھنے والی کتاب سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (ص) تمام نبیوں کے سردار ہیں، اللہ نے آپ کو سب سے بہترین کتاب قرآن دیا ہے، اس میں تمام لوگوں کی ہدایت کے لئے پیغام ہے اور قیامت کے لئے اس میں پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہدایت کا راستہ جو اس کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے سامعین اور خاص طور پر حفاظ کرام سے اپیل کی کہ وہ قرآن کریم کو اپنی زندگی میں اتاریں اور نمونہ عمل بنائیں تاکہ آپ کے عمل سے غیر مسلم حضرات پر قرآن کا اثر قائم ہو اور وہ قران کریم کی طرف راغب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرآن کریم کے پیغام کو اپنے وطنی بھائیوں تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند دہلی کے سکیریٹری مولانا عبدالرازق نے کہا کہ دنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے قران کی تعلیم کی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قران کے ساتھ دنیا کے دیگر علوم و فنوم حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایسا کلام ہے جس سے ہم آخرت اور دنیا دونوں کو بہتر کر سکتے ہیں، قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس میں تمام علوم کا ذکر ہے۔ مدرسہ ترتیل القرآن کے مہتمم قاری ریاض الاسلام نے کہا کہ مدرسہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حفظ کے ساتھ دیگر علوم پر توجہ دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046504/قرا-ن-سے-دوری-مسلمانوں-کی-ذلت-اہم-وجہ-ہے-مولانا-اعجاز-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org