0
Monday 13 Mar 2023 18:11

تہران-ریاض معاہدے نے امریکی و اسرائیلی منصوبوں پر کاری ضرب لگائی ہے، حزب‌ الله

تہران-ریاض معاہدے نے امریکی و اسرائیلی منصوبوں پر کاری ضرب لگائی ہے، حزب‌ الله
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی سیاسی اور مقاومتی تحریک حزب‌ الله کی مرکزی کونسل کے رکن "شیخ نبیل قاووق" نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی از سر نو بحالی نے ایران مخالف امریکی و اسرائیلی نیٹو اتحاد کے منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان معاہدہ اسرائیل اور امریکہ کی اسٹریٹجک شکست ہے کہ جس میں وہ لوگ ایران کے خلاف ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا سوچ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے کہ جو امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔ کیونکہ اس وقت صیہونیوں سے تعلقات کی بحالی کے ذریعے ایران کا محاصرہ اور انتفاضہ کا خاتمہ ممکن نہیں۔ حزب‌ الله کے رہنماء نے اپنی گفتگو کے ایک حصے میں لبنان کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپنی آراء کا ذکر کیا۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ حزب‌ الله، امل ملیشیاء، ہمارے اتحادی اور دوستوں نے صدارتی بحران کے حل کے لئے بیرونی مداخلت سے اعتراض برتتے ہوئے اور داخلی اتفاق رائے سے ایک خاکہ پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی انتخاب کا چیلنج برطرف ہوچکا ہے۔ اب ہم مستقبل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر صدر کے انتخاب کو بحران کی شکل دے رہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک کو افراتفری میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اضافے کے بعد ہم اسرائیل سے سمجھوتہ کرنے والے ممالک سے امید کرتے ہیں کہ وہ صیہونی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال کر ایک واضح موقف اپنائیں گے۔ دوسری جانب مقاومت اپنی پالیسیز کو وسعت دیتے ہوئے اپنے راستے کو جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1046505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش