QR CodeQR Code

عرب سربراہی اجلاس میں ایران و شام کی موجودگی کیلئے سعودی عرب کی کوششیں

13 Mar 2023 19:05

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان عنقریب شام جائیں گے، تاکہ اس اجلاس میں شام کی موجودگی کو ممکن بنانے اور دمشق کی نمائندگی کی سطح کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ بعض سفارتی ذرائع نے ریاض کی میزبانی میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی خبر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مستقبل قریب میں اپنی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے اور متعدد اجلاس بھی منعقد کریں گے۔ ریاض نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی عرب ملک پر پابندی لگائے بغیر تمام عرب ممالک کی نمائندگی اس اجلاس میں موجود ہو۔

اس بنیاد پر ریاض اور دمشق کے درمیان ایک مدت سے گفتگو کا آغاز ہوچکا ہے اور فیصل بن فرحان عنقریب شام جائیں گے، تاکہ اس اجلاس میں شام کی موجودگی کو ممکن بنانے اور دمشق کی نمائندگی کی سطح کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض، ایران اور ترکی کو بھی اس اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے مدعو کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ سعودی عرب خطے میں جامع سلامتی اور علاقائی استحکام کے پلیٹ فارم کے طور پر جانا جائے۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس ممکنہ طور پر بیجنگ میں ایران اور عرب ممالک کے درمیان اجلاس سے قبل منعقد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1046512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046512/عرب-سربراہی-اجلاس-میں-ایران-شام-کی-موجودگی-کیلئے-سعودی-کوششیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org