0
Monday 13 Mar 2023 22:09

حالات ایسے نظر نہیں آ رہے کہ الیکشن ہوں گے، پیر محفوظ مشہدی

حالات ایسے نظر نہیں آ رہے کہ الیکشن ہوں گے، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، لیکن حالات ایسے نظر نہیں آ رہے کہ الیکشن ہوں گے۔ مشیر وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بھی اظہار کر چکے ہیں کہ انتخابات ایک ہی دن کروانے کیلئے وفاقی حکومت 13 اگست سے پہلے بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تیار ہو سکتی ہے۔ مگر عمران خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اگر سابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، حکومت اور فوج ان کی خواہش کے مطابق فیصلے کرے تو یہ ممکن نہیں ہے۔ انہیں مل بیٹھ کر کسی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اگر انتخابات ہوں گے تو کیا تحریک انصاف انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرلے گی؟ بظاہر جواب مثبت نہیں۔ پیر محفوظ مشہدی نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر منعقد کرنے پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ چونکہ انتخابات کیلئے تمام اداروں کا یکسو اور ایک پیج پر ہونا ضروری ہے لیکن یہاں حالات بہت خراب ہیں۔ وزارت خزانہ فنڈز فراہم کرنے سے انکاری ہے۔ عدلیہ ریٹرننگ آفیسرز دینے سے معذرت کر چکی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے حفاظتی عملہ فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے تو انتخابات کون کروائے گا؟ الیکشن کمیشن کے پاس اتنا عملہ نہیں کہ وہ اکیلے اپنے طور پر انتخابات کروا لے، اس لئے وہ ریاستی اداروں کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1046539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش