QR CodeQR Code

یو اے ای، یمن کیساتھ براہ راست مذاکرات کی تیاری کر رہا ہے، صنعاء

13 Mar 2023 23:30

اپنے ایک بیان میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات بحال کرنیکی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر "عبد العزیز البکیر" نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک وفد تشکیل دے رہا ہے، تاکہ قیام امن کے لئے صنعاء سے براہ راست بات چیت کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یمن پر سعودی عرب کی سربراہی میں ہونے والی جارحیت اختتام کو پہنچی اور انسانی مسائل و تنخواہوں کی ادائیگی کے موضوعات پر اتفاق ہوچکا ہے، بہت جلد جنگ بندی کے نئے دور کا بھی اعلان ہو جائے گا۔ انہوں نے صنعاء کی جانب سے یمنی قوم کے اصول، اقدار اور حقوق پر سمجھوتہ کئے بغیر امن کے لئے آمادگی پر زور دیا۔

قبل ازیں یمنی صحافی "فواد الجنید" نے خبر دی کہ یو اے ای، صنعاء کے ساتھ بات چیت کے نئے دروازے کھولنا چاہتا ہے۔ فواد الجنید نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات ایک اعلیٰ سطحی سیاسی وفد تشکیل دے کر صنعاء کی جانب بھیجنا چاہتا ہے، تاکہ نئی سیاسی راہوں کو کھولا جا سکے۔ اسی حوالے سے یمن کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046549/یو-اے-یمن-کیساتھ-براہ-راست-مذاکرات-کی-تیاری-کر-رہا-ہے-صنعاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org