0
Monday 13 Mar 2023 11:53

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی کی کراچی کی سالانہ تقریب میں شرکت

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی کی کراچی کی سالانہ تقریب میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ قرآن و حدیث مقابلوں کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی نیز سندھ اور بلوچستان کے علمائے کرام طلبہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں وفاق المدارس شیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام قرآن و حدیث کے اس مقابلے میں تقریباً چار ہزار طلبہ اور نوجوان شریک تھے۔ اس تقریب میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو اعزازی شیلڈز عطاء کی گئیں۔ اس سے قبل بھی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان میں مختلف عناوین پر مقابلے کرواتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش