QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور کی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات

14 Mar 2023 04:23

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ہانس گرینڈ برگ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ یمن کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور "ہانس گرینڈ برگ" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے سیاسی بحران پر اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع، انسانی محاصرے کے خاتمے اور یمن کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کو انسانی بنیادوں اور یمنی فریقین کے درمیان گفتگو کے فارمیٹ کے تحت حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران یمن میں امن و استحکام کے لئے ہونے والی ہر بات چیت کی حمایت کرے گا۔

حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں اور اس معاملے کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی نمائندے بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے یمنی امور ہانس گرینڈ برگ نے اسلامی جمہوریہ ایران سے یمن میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ ہانس گرینڈ برگ نے کہا کہ اقوام متحدہ یمن کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046584/اقوام-متحدہ-کے-خصوصی-ایلچی-برائے-یمنی-امور-کی-حسین-امیر-عبداللہیان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org