0
Tuesday 14 Mar 2023 06:32

امت اسلامیہ کے اختلافات سے صرف صیہونی رژیم ہی فائدہ اُٹھاتی ہے، حماس

امت اسلامیہ کے اختلافات سے صرف صیہونی رژیم ہی فائدہ اُٹھاتی ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے پر صیہونی غم و غصہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل وہ واحد فریق ہے، جو مسلمانوں کے درمیان اختلافات سے فائدہ اُٹھاتا ہے اور ان اختلافات کو ہوا دیتا ہے۔ حازم قاسم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ امت کو صرف صیہونیوں کو اپنا دشمن ڈکلئیر کرنا چاہیئے، کیونکہ اسرائیل کی جارحانہ اور تسلط پسند پالیسیاں خطے کی اقوام کے مفاد کے خلاف ہیں۔ اس بنا پر اس رژیم کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ملی استحکام اور مفاد کے تحفظ کی خاطر ایک جامع قومی تحرک واجب اور ضروری امر ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا تمام ممالک نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ صرف اور صرف قابض صیہونی حکومت کو اس معاہدے پر تشویش ہے۔ یاد رہے کہ تہران اور ریاض کے درمیان دس مارچ کو کئی مہینوں کے مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پایا، جس کی رو سے دونوں ممالک نے نئے سرے سے اپنے تعلقات شروع کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔

گذشتہ مہینے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد علی شمخانی نے 6 مارچ کو صدر کے معاہدوں کی پیروی کے مقصد سے تہران-ریاض تنازعات کے حل کے لئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ چین میں مذاکرات شروع کئے۔ ان مذاکرات کے اختتام پر دس مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا، جس میں رہبر معظم کے نمائندے اور سربراہ قومی سلامتی "علی شمخانی"، سعودی عرب کی سلامتی کے مشیر اور وزراء کی شوریٰ کے رکن "مساعد بن‌ محمد العیبان" اور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن، فارن افئیرز کے سربراہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن "وانگ وائ" نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے تہران-ریاض تعلقات از سر نو شروع کئے جائیں گے اور سات سال سے دونوں ممالک کے بند سفارت خانے دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1046591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش