0
Wednesday 15 Mar 2023 14:38

نظام کو چلانے والے باز نہ آئے تو عوامی ردعمل ان سب کو بہا لے جائے گا، سعد رضوی

نظام کو چلانے والے باز نہ آئے تو عوامی ردعمل ان سب کو بہا لے جائے گا، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور بروقت حالات کا ادراک نہ کرنے کی صلاحیت کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ کارخانے، فیکٹریاں، توانائی کے بحران اور ڈالرز کی قلت سے بند ہونے کی وجہ سے بیروزگاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ چوبیس کروڑ لوگوں کا ملک بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ساڑھے پانچ سے چھ کروڑ لوگوں کو بجلی کی سہولت ہی میسر نہیں، ملک میں مسائل کے انبار ہیں، موجودہ اور سابقہ حکمران لڑائیوں اور انتقام میں مصروف ہیں، ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے، نظام کو چلانے والے باز نہ آئے تو عوامی ردعمل ان سب کو بہا لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی، معاشی بحران اور بیڈ گورنس نے ملک کی بقا اور سالمیت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ قائد اعظم نے ملک کو جو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، وہ آج دور دور تک شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بحران کی وجہ سے کارخانے بند اور معیشت کا پہیہ جام ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو ملک کی عوام کی تکلیف نظر نہیں آ رہی ہے، نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے ملکی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کروڑوں بے بس عوام چند ہزار بااختیار، طاقتور اور بااثر افراد کی طرف دیکھ رہی ہے، چند ہزار افراد کی ذمہ داری ہے کہ کروڑوں افراد کا خیال کریں، یہ کروڑوں عوام ہی ان کے اقتدار اور مال و دولت کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش