QR CodeQR Code

مودی نے گزشتہ 9 برسوں سے بھارتی عوام کو دھوکے میں رکھا ہے، راہل گاندھی

14 Mar 2023 20:57

کانگریس لیڈر نے یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے ثبوت بھی دیئے ہیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مودی کے غیر ملکی دورے کے بعد اڈانی نے کہاں اور کتنے سودے کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نریندر مودی اور گوتم اڈانی کے درمیان تعلقات کو لے کر ایک بار پھر بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے پوچھا کہ کیا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد اڈانی جی کو امیر بنانا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں سے مودی نے بھارتی عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیرون ملک جانا اور اڈانی کا نیا بزنس ڈیل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو فارین ’ڈیل‘ پالیسی بنا دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے خارجہ پالیسی سے متعلق پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے پھر اپنے سوال کو دہرایا اور کہا کہ امید ہے کہ اس بار ہم وطنوں کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔

راہل گاندھی نے یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے ثبوت بھی دیئے ہیں۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مودی کے غیر ملکی دورے کے بعد اڈانی نے کہاں اور کتنے سودے کیے تھے۔ اس دورے میں سری لنکا سے بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور اسرائیل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سری لنکا میں پروجیکٹس کے لئے اڈانی گروپ کے حق میں ’لابنگ‘ کرنے اور کاروباری گروپ کو اہم پڑوسی ملک پر مسلط کرنے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش میں پاور پروجیکٹ کے معاہدے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1046698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046698/مودی-نے-گزشتہ-9-برسوں-سے-بھارتی-عوام-کو-دھوکے-میں-رکھا-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org