QR CodeQR Code

مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی بی سی کیخلاف قرارداد منظور

14 Mar 2023 19:51

بی بی سی نے اس موضوع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کرکے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم توہین عدالت کے مترادف ہے اور ایوان اسکی مذمت کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گریش گوتم نے آج مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی بی سی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے کی طرف سے پیش کی گئی تحریک مذمت کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ یہ تحریک مذمت بی جے پی ایم ایل اے شیلیندر جین نے وقفہ صفر کے دوران پیش کی۔ اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے 17 فروری 2023ء کو وزیراعظم نریندر مودی اور ملک پر حملہ کرنے کے لئے ایک دستاویزی فلم جاری کی۔ اس میں 2002ء میں گجرات میں پیش آنے والے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ادارے نے ملک کے عدالتی اداروں کو سمجھوتہ کرنے والے اداروں کے طور پر پیش کیا ہے۔ بی بی سی نے اس موضوع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کر کے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم توہین عدالت کے مترادف ہے اور ایوان اس کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ بی بی سی کے ادارے کے خلاف کارروائی کرے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے اس تجویز کی تائید کی۔


خبر کا کوڈ: 1046700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046700/مدھیہ-پردیش-اسمبلی-میں-بی-سی-کیخلاف-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org