0
Tuesday 14 Mar 2023 20:31

امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین اور صحافیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، علامہ صادق جعفری

امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین اور صحافیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، ان نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے ظالمانہ اقدامات میں آمر حکمرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا سیل کے ارکین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے ارشد شریف جیسے محب وطن اور اس مٹی کے وفادار بیٹے پر اسی کی مادر وطن کی زمین تنگ کی گئی اور اسے دیار غیر جانے پر مجبور کیا گیا اور پھر بزدلوں نے اسے وہاں گھیر کر مار ڈالا، اب ان کا اگلا ہدف بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بول ٹی وی انتظامیہ نے رجیم چینج کے اس مکروہ آپریشن کے خلاف صدائے حق بلند کی اور آج تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل حق و سچ کا پرچم بلند کئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بول ٹی وی کو صرف اور صرف وطن سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، ہم آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد صحافت کا گلا دبایا جانا قومی سلامتی اور استحکام کے خلاف سنگین اقدام ہے، بول نیوز کے مالک کو فوری رہا کیا جائے، ہم معاشرتی ترقی اس ظلم کیخلاف بول ٹی وی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش