QR CodeQR Code

سرایا القدس کی مشقیں مغربی کنارے کے باشندوں کیلئے حمایت کا پیغام ہیں، جہاد اسلامی

14 Mar 2023 23:09

اپنے ایک بیان میں شیخ نافذ عزام کا کہنا تھا کہ سرایا القدس کی حالیہ مشقیں مغربی کنارے کیساتھ وفاداری اور حمایت کا پیغام لئے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلامک فرنٹ کے عسکری ونگ "سرایا القدس" کی حالیہ مشقیں مغربی کنارے کے ساتھ وفاداری اور حمایت کا پیغام لئے ہوئے ہیں۔ جہاد اسلامی کے پولیٹیکل بیورو شیخ "نافذ عزام" نے سرایا القدس اور ان تمام مجاہدین پر درود بھیجا، جو ہر روز صیہونی رژیم کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہیں۔ شیخ نافذ عزام نے غزہ کی پٹی پر "مغربی کنارے کے انقلابیوں سے وفاداری" کے عنوان سے جاری سرایا القدس کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قابضین کو شکست دینے اور انہیں اپنی سرزمین سے نکالنے کے لئے حریت پسندوں کی آمادگی پر زور دیا۔ جہاد اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ ان مشقوں کا پیغام مغربی کنارے کے لوگوں کے ساتھ وفاداری ہے۔ یاد رہے کہ یہ مشق گذشتہ روز انجام پائی۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس مشق میں میزائل اور توپ کے گولے داغنے، فوجیوں کی تعیناتی، جنگی یونٹس کی کارروائی اور لاجسٹک سپورٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1046745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046745/سرایا-القدس-کی-مشقیں-مغربی-کنارے-کے-باشندوں-کیلئے-حمایت-کا-پیغام-ہیں-جہاد-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org