QR CodeQR Code

او آئی سی نے کبھی فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، علامہ شبیر میثمی

14 Mar 2023 23:06

اپنے بیان میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ فلسطین فلسطینی عربوں اور فلسطینی یہودیوں کا ہے، نقلی ریاست اسرائیل کو ختم کرکے فلسطینی ریاستی جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہو کو قبول کیا جانا چاہیئے جہاں صرف فلسطینی یہودیوں اور عربوں کو رہنے کی اجازت ہو اور غیر ممالک سے آئے ہوئے صہیونیوں کو انکے آبائی ممالک امریکا، یورپ، روس اور افریقا واپس بھیجا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر روز بروز بدترین مظالم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی مظلوم فلسطینیوں کو اندھی گولیوں کا نشانہ بنا کر بے درددی سے شہید کردیا گیا، او آئی سی نے کبھی فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اپنے بیان میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ فلسطین میں یہود نسل پرستی کی بنیاد پر باہر سے لوگوں کو لاکر بسایا گیا اور پھر انہوں نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا اور مقامی لوگوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے انہیں مہاجر کیمپس میں زندگی گذارنے پر مجبور کردیا، یہ ہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا، یہاں فلسطینی ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، غیر فلسطینی افراد کو حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کی زمین پر قبضہ کریں، صہیونی اس مقدس فلسطین کے باسی نہیں ہیں۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ فلسطین فلسطینی عربوں اور فلسطینی یہودیوں کا ہے، باہر سے آئے ہوئے صہیونیوں کا اس سرزمین پر دعویٰ بے بنیاد ہے، فلسطینیوں کو دیوار سے لگائے جانے پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خلاف کاروائی کی جائے، سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، فلسطین کا مسئلہ 1948ء سے شروع ہوا جبکہ اسرائیلی ریاست بھی اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف وجود میں آئی تاہم اب تمام غیر قانونی اقدام کے خلاف اقدامات کرنے چاہیئے اور نقلی ریاست اسرائیل کو ختم کرکے فلسطینی ریاستی جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہو کو قبول کیا جانا چاہیئے جہاں صرف فلسطینی یہودیوں اور عربوں کو رہنے کی اجازت ہو اور غیر ممالک سے آئے ہوئے صہیونیوں کو انکے آبائی ممالک امریکا، یورپ، روس اور افریقا واپس بھیجا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1046746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046746/او-آئی-سی-نے-کبھی-فلسطین-پر-اسرائیلی-مظالم-کو-روکنے-کیلئے-کوئی-کردار-ادا-نہیں-کیا-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org