0
Tuesday 14 Mar 2023 23:19

حکومت زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے، علامہ راجہ ناصر عباس

حکومت زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں نہتے سیاسی کارکنان کے خلاف پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے۔ خالی ہاتھ کارکنان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال باعث شرم و افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے، ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف حکومتی مشینری کا بے تحاشا استعمال تعصب پر مبنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش