0
Tuesday 14 Mar 2023 23:33

امید ہے کہ ایران کیساتھ تعمیری گفتگو کا سلسلہ جاری رہیگا، ریاض

امید ہے کہ ایران کیساتھ تعمیری گفتگو کا سلسلہ جاری رہیگا، ریاض
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزراء کی کونسل نے اپنے اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ تعمیری گفتگو کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حالیہ سوموار کے روز سعودی وزراء کے وفد نے اپنے اجلاس میں ایران کے ساتھ مفید مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے اجلاس میں سعودی وزراء کی کونسل نے ریاض اور تہران کے مابین معاہدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت جاری رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اجلاس سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یاد رہے کہ گذشتہ مہینے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد علی شمخانی نے چھ مارچ کو صدر کے معاہدوں کی پیروی کے مقصد سے تہران-ریاض تنازعات کے حل کے لئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ چین میں مذاکرات شروع کئے۔

ان مذاکرات کے اختتام پر دس مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا، جس میں رہبر معظم کے نمائندے اور سربراہ قومی سلامتی علی شمخانی، سعودی عرب کی سلامتی کے مشیر اور وزراء کی شوریٰ کے رکن "مساعد بن‌ محمد العیبان" اور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن، فارن افئیرز کے سربراہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن "وانگ وائ" نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے تہران-ریاض تعلقات از سر نو شروع کئے جائیں گے اور سات سال سے دونوں ممالک کے بند سفارت خانے دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1046753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش