0
Tuesday 14 Mar 2023 23:56

شامی صدر بشار الاسد ماسکو پہنچ گئے

شامی صدر بشار الاسد ماسکو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ جمہوری عربی شام کے صدر "بشار الاسد" آج منگل کی شام روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ اس حوالے سے شام کے صدارتی دفتر نے خبر دی کہ بشار الاسد آج شام ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ یہ سفر ایسے حالات میں انجام پذیر ہوا ہے، جب ماسکو، انقرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے گذشتہ سال دسمبر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے ولادیمیر پیوٹن سے سہ فریقی اجلاس بلانے اور بشار الاسد کو دعوت دینے کی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس سے قبل سہ فریقی ممالک کے درمیان سکیورٹی، وزرات دفاع اور خارجہ امور کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انقرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کے تحت 28 دسمبر 2022ء کو ماسکو میں روس، شام اور ترکی کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا۔ اس ملاقات میں سہ فریقی مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مذکورہ بالا ایجنڈے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ان کے شامی ہم منصب بشارالاسد کے درمیان مذاکرات ہونا تھے۔ اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے انقرہ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللهیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزراء کی سطح پر تکنیکی مذاکرات آئندہ ہفتے ماسکو میں ہوں گے، جس میں وزرائے خارجہ کے اجلاس حوالے سے بات چیت بھی ہوگی۔ چاووش مولود اوغلو نے ایران کی جانب سے ترکی، شام اور روس کے درمیان بات چیت کا حصہ بننے پر تہران کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آستانہ شام سے بات چیت واحد فارمیٹ ہے، جو ابھی تک باقی ہے۔ اس وقت روس، ایران، ترکی اور شام کے وزرائے خاجہ کا اجلاس بلانے پر مشاورت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش