QR CodeQR Code

غزہ: اسرائیلی طیاروں کی بمباری، متعدد شہید اور زخمی

25 Aug 2009 12:16

غز ہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ فلسطین میں حماس کے زیرکنٹرول علاقے۰۰۰۰۰


غز ہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ فلسطین میں حماس کے زیرکنٹرول علاقے رفاہ میں آج صبح ہونے والی بمباری میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کچھ افراد کے شہید ہونے اور مکانات کے تباہ ہونے کی خبریں بھی ملی ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ فلسطینیوں کی جانب سے راکٹ حملوں کا جواب ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی فوج نے بارڈر کے قریب فلسطینی عوام کے اجتماع پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 10468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10468/غزہ-اسرائیلی-طیاروں-کی-بمباری-متعدد-شہید-اور-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org