0
Wednesday 15 Mar 2023 09:58

پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی کی بجائے آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے، علامہ وسیم معصومی

پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی کی بجائے آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے، علامہ وسیم معصومی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی اور سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے لاہور میں نگران حکومت کی جانب سے نہتے کارکنوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی بھول کر آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے، ایک طرف پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اعلان کیا جاچکا ہے تو دوسری طرف سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے اور ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے لیے گھٹیا حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ نہتے عوام پر کیمیکل پانی کا استعمال انسانی و آئینی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک میں الیکشنز کے ماحول میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے مترادف ہے، جو کسی بھی صورت میں قابل قبول عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس سے ملکی معیشت بھی شدید زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن حکومتی ترجیحات میں سیاسی حریفوں کو سختی سے کچلنے جیسے غیرآئینی عمل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے حکومتی ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ عام کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ حکومتی بوکھلاہٹ کو عیاں کر رہا ہے۔ نگران حکومت کا کام شفاف اور بروقت الیکشنز کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت پرتشدد کارروائیوں سے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش