0
Wednesday 15 Mar 2023 10:09

راجن پور، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ موسی رضا جسکانی سے ملاقات

راجن پور، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ موسی رضا جسکانی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے راجن پور کے علاقے مرغائی میں واقع جامعہ امام علی رضا علیہ السلام میں شیعہ علماء وکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف اُمور، تنظیمی، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا محمد نقی نجفی اور مہراب علی بھی موجود تھے۔ راشد حسین نقوی کا کہنا تھا کہ جعفریہ نوجوان اپنے قائد کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، الیکشن کے حوالے سے مرکزی قیادت جو فیصلہ کرے گی بھرپور حمایت کریں گے۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر ان دنوں جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں وہ تنظیمی نشستوں کے علاوہ سابقین اور علمائے کرام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش