QR CodeQR Code

امریکہ و یورپ سعودی عرب و ایران کیدرمیان سچے ثالث نہیں بن سکتے، ترکی الفيصل

15 Mar 2023 12:09

فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف نے باہمی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے تہران و ریاض کے درمیان طے پانیوالے حالیہ معاہدے کیجانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ و یورپ، ایران و سعودی عرب کیدرمیان ایسے سچے ثالث قرار نہیں پا سکتے کہ جنکی ثالثی کے ذریعے؛ بیجنگ کی ثالثی کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے معاہدے، کے جیسا کوئی معاہدہ حاصل کیا جا سکے!


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایسے سچے ثالث ثابت نہیں ہو سکتے تھے کہ ان کی ثالثی کے ذریعے؛ چین کی ثالثی کے نتیجے میں حاصل ہونے والے معاہدے، کے جیسا کوئی معاہدہ حاصل کیا جا سکتا! تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترکی الفیصل نے مزید کہا یے کہ چین نے یہ کام کر دکھایا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات استوار ہیں۔ 

اس حوالے سے مڈل ایسٹ آئی کا لکھنا ہے کہ چین کی ثالثی میں طے پانے والے تہران۔ریاض معاہدے کی خبر نے امریکی حکومت کو چونکا کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سے امریکی حکام، خطے کے اندر اپنے اثر و رسوخ میں کمی سے متعلق پریشانیوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب و امریکہ کے درمیان آنے والی دوری پر تنقید کرتے ہوئے ترکی الفیصل کا گزشتہ سال بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات میں بائیڈن حکومت کا تناؤ خطے کے مسائل کے باعث ہے جبکہ یمنی جنگ کے حوالے سے امریکی موقف کے باعث سعودی بادشاہت بھی نا امید ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046834/امریکہ-یورپ-سعودی-عرب-ایران-کیدرمیان-سچے-ثالث-نہیں-بن-سکتے-ترکی-الفيصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org