QR CodeQR Code

حجاب کیخلاف تحریک التواء پیش کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، علامہ عبدالغفور تابانی

15 Mar 2023 12:39

آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے حجاب کے خلاف تحریک التواء جمع کروانے پر تحریک لبیک کے امیر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو شریعت کے نافذ کردہ قوانین کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، چویدری یاسین، جاوید ایوب، نثارہ عباسی، نبیلہ ایوب کی جانب سے حجاب کیخلاف تحریک التواء پیش کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابل مرمت ہے، یہ انتہائی قبیح حرکت کی گئی ہے جس پر ایسے ممبران اسمبلی کی مرمت کی ضرورت ہے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف تحریک التواء جمع کروا کر ان ممبران اسمبلی نے اپنا دین دشمن چہرہ عیاں کیا ہے ایسے لادین عناصر معاشرے کا ناسور ہیں جو اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کے حکم کے نفاذ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو اسلامی اقدار اور حجاب سے تکلیف ہے وہ ریاست سے نکل جائیں اس ریاست میں صرف اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم چلے گئے۔

حجاب کیخلاف تحریک التواء پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا کہ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دیا ہے یہ کیسے مسلمان ہیں جو اپنی تحریک التواء میں حوالہ تو قرآن و حدیث کا دیتے ہیں مگر اس کی مخالفت بھی کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو شریعت کے نافذ کردہ قوانین کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، یہ ریاست امن پسند اور دیندار لوگوں کی ریاست ہے یہاں پر ہماری بہن، بیٹیاں باپردہ ہیں اور وہ حجاب کو پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر ایک انتہائی نالائق ترین اپوزیشن لیڈر ہے جس نے عوامی حقوق کی کبھی بات نہیں کی، نہ کبھی کوئی عوامی کام کیے ہیں، عوامی حقوق کی بات آئے تو اس کی زبان بند ہو جاتی ہے حجاب کے معاملے میں ان کا لبرل ازم جاگ جاتا ہے۔

علامہ عبدالغفور تابانی نے نے کہا کہ اگر تحریک التواء فوری طور پر واپس نہ لی گئی تحریک لبیک پاکستان بہت سخت رد عمل دے گی، تحریک لبیک پاکستان ایسے کسی بھی دین دشمن حرکت پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی غیور عوام ایسے لادین طبقے کے خلاف آواز بلند کرے، ایسے ناسوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے جو شریعت کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حجاب لازمی قرار دیا جانا ایک انتہائی خوش آئند فیصلہ ہے جسے ہم دل سے تسلیم کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس کے خلاف کھڑے ہونے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ فوری طور پر تحریک التواء واپس لی جائے ورنہ تحریک لبیک کی جانب سے شدید ردعمل دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1046837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046837/حجاب-کیخلاف-تحریک-التواء-پیش-کرنا-انتہائی-قابل-مذمت-ہے-علامہ-عبدالغفور-تابانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org