QR CodeQR Code

حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، مفتی عبدالرئوف نظامی

15 Mar 2023 13:27

تنظیم نظامیہ آزادکشمیر کے صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حجاب خواتین اسلام کا زیور ہے اور ان کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسلام نے ہی خواتین کو عزت اور مقام دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر تنظیم نظامیہ آزادکشمیر مفتی عبدالرئوف نظامی نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس سے اہلیان کشمیر میں شدید غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔ اگر تحریک التواء واپس نہ لی گئی تو اہلیان کشمیر کی طرف سے بھرپور ردعمل آئے گا۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اس کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے، حجاب کا حکم قرآن نے دیا، کچھ لوگوں کی طرف سے حجاب کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے۔ حجاب کی مخالفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علماء و مشائخ سے اپیل ہے کہ آئندہ جمعہ کو ''حجاب'' کے موضوع پر خطبہ پڑھائیں۔ حجاب خواتین اسلام کا زیور ہے اور ان کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسلام نے ہی خواتین کو عزت اور مقام دیا۔


خبر کا کوڈ: 1046843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046843/حجاب-کے-معاملے-میں-تحریک-التواء-پیش-کرنا-سمجھ-سے-بالاتر-ہے-مفتی-عبدالرئوف-نظامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org