0
Wednesday 15 Mar 2023 13:27

حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، مفتی عبدالرئوف نظامی

حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالاتر  ہے، مفتی عبدالرئوف نظامی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر تنظیم نظامیہ آزادکشمیر مفتی عبدالرئوف نظامی نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس سے اہلیان کشمیر میں شدید غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔ اگر تحریک التواء واپس نہ لی گئی تو اہلیان کشمیر کی طرف سے بھرپور ردعمل آئے گا۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اس کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے، حجاب کا حکم قرآن نے دیا، کچھ لوگوں کی طرف سے حجاب کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے۔ حجاب کی مخالفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علماء و مشائخ سے اپیل ہے کہ آئندہ جمعہ کو ''حجاب'' کے موضوع پر خطبہ پڑھائیں۔ حجاب خواتین اسلام کا زیور ہے اور ان کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسلام نے ہی خواتین کو عزت اور مقام دیا۔
خبر کا کوڈ : 1046843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش