QR CodeQR Code

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ناصر کنعانی

15 Mar 2023 17:24

اپنے ایک ٹوئٹ میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ بے جڑ کا درخت تیز ہوا سے گرنے والا ہے، مکڑی کے اس جالے کا اندرونی بحران آشکار ہوگیا ہے اور تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر محاذ آرائی پچھلے دس روز سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بے جڑ کا درخت تیز ہوا سے گرنے والا ہے۔ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مکڑی کے اس جالے کا اندرونی بحران آشکار ہوگیا ہے اور تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر محاذ آرائی پچھلے دس روز سے جاری ہے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک دسیوں شہروں منجملہ تل ابیب، حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، بئرالسبع، ریشون، لیتسیون اور ہرثزلیا میں اسرائیل کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1046886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046886/اندرونی-بحران-اسرائیل-کو-نابود-کردے-گا-ناصر-کنعانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org