0
Wednesday 15 Mar 2023 17:24

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ناصر کنعانی

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بے جڑ کا درخت تیز ہوا سے گرنے والا ہے۔ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مکڑی کے اس جالے کا اندرونی بحران آشکار ہوگیا ہے اور تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر محاذ آرائی پچھلے دس روز سے جاری ہے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک دسیوں شہروں منجملہ تل ابیب، حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، بئرالسبع، ریشون، لیتسیون اور ہرثزلیا میں اسرائیل کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش