QR CodeQR Code

کوئٹہ، کسٹمز کی مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے کا سامان برآمد

15 Mar 2023 18:05

مخلتف کارروائیوں میں کسٹمز کیجانب سے قبضہ میں لے گئے سامان کی قیمت 32 کروڑ روپے کے اس پاس بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت اسمگل شدہ غیر قانونی سامان برآمد کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کرسٹل آئس میٹامفیٹامین، چرس، 7 عدد لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں لیکسز، ٹویوٹا، پروئس، اقوا وغیرہ شامل تھیں، کاپر لیڈ سکریپ اور بڑی مقدار میں ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ کسٹمز کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ مذکورہ کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ مذکورہ سامان کی قیمت 32 کروڑ روپے کے اس پاس بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046889/کوئٹہ-کسٹمز-کی-مختلف-کارروائیوں-میں-کروڑوں-روپے-کا-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org