0
Wednesday 15 Mar 2023 18:13

ملک کو انارکی اور بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، پروفیسر نظام الدین

ملک کو انارکی اور بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، پروفیسر نظام الدین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی اور بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابی اصلاحات کے ساتھ صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں نظام الدین میمن نے گرمی کا سیزن شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ سرکاری دفاتر میں غیر ضروری بجلی کے استعمال پر بندش، بند بجلی گھر فعال کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ و کرپشن فری اقدامات کرکے معیشت بحال اور عوام کو رمضان شریف میں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی، مگر نیپرا کے مطابق اس وقت بھی پاکستان کے ساڑھے پانچ کروڑ لوگ بجلی کی نعمت سے محروم ہیں، حکومت لائن لاسز کے خاتمے، پن بجلی کے نئے منصوبے شرو ع کرنے، اور تھر کوئلے کے ذریعے توانائی بحران پر قابو پانے کی بجائے آئی ایم ایف کے اشاروں پر مسلسل بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کرکے غریب عوام کو اذیت سے دوچار کر رہی ہے۔ نظام الدین مینن نے کہا کہ کرپشن و کمیشن مافیا نے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں توانائی بحران پر کنٹرول اور کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا کم سے کم دورانیہ رکھنے کا پابند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1046890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش