0
Wednesday 15 Mar 2023 18:36

سعودی عرب نے مجھے گھڑی تحفہ میں دی، جو توشہ خانہ میں جمع کروایا، آغا حسن بلوچ

سعودی عرب نے مجھے گھڑی تحفہ میں دی، جو توشہ خانہ میں جمع کروایا، آغا حسن بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کی حکومت نے ایک گھڑی تحفہ میں دی۔ جس کی قیمت کروڑوں میں تھی۔ اس قیمتی گھڑی کو کوڑیوں کے مول خریدنے کے بجائے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا، کیونکہ پارٹی قیادت کی قدر و منزلیت، بلوچ اور بلوچستانی زیادہ عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی کارکن میری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی ذات پر اور پارٹی پر کوئی حرف آنے نہ دوں۔ اس لئے وہ گھڑی جمع کرکے پیغام دیا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں میں فرق واضح دکھائی دے کہ ہم ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے۔ ہمیں بلوچستان کے جملہ مسائل اور اجتماعی معاملات زیادہ عزیز ہیں اور سیاست کو ہم عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خائف ہیں کہ اپنے سیاسی ورکرز کی جان اور مال کی ان کو کوئی فکر نہیں۔ اس نے سیاست میں بزدلی کی تاریخ رقم کر دی۔ اگر عمران خان بے گناہ ہوتے تو جیل جانے میں کیا قباحت تھی؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے جس طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا، یہ قابل ستائش ہے۔ اگر ماضی کے حکمران بلوچستان میں ایسا رویہ اختیار کرتے تو وہاں کے لوگوں کی مشکلات میں اس قدر اضافہ نہ ہوتا۔ شیخ رشید جو تحریک انصاف کی حکومت میں بلوچ قبائل کے خلاف اناپ شناپ بولتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے۔ شیخ رشید نے خاموش رہ کر نہ صرف اپنی جان کی امان پائی بلکہ ثابت کیا کہ وہ کتنا بہادر شخص ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش