QR CodeQR Code

مودی حکومت ملک کی قومی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیوں کر رہی ہے، راہل گاندھی

15 Mar 2023 20:00

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ بھارت کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے قومی سیکورٹی کو لے کر مودی حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایلارا نامی ایک غیر ملکی یونٹ پر سوال اٹھا کر اڈانی گروپ اور مودی حکومت پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارت کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ بھارت کا میزائل اور رڈار اپگریڈ کانٹریکٹ اڈانی کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ایلارا نامی ایک مشتبہ غیر ملکی ادارہ کو دیا گیا ہے، ایلارا کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم غیر ملکی اداروں کو اسٹریٹجک دفاعی سامانوں کا کنٹرول دے کر ہندوستان کی قومی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیوں کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی اڈانی معاملے کو لے کر مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز خارجہ پالیسی کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا تھا کہ کیا بھارت کی خارجہ پالیسی کا ہدف اڈانی کو مزید امیر بنانا ہے؟۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ نو سال سے مودی نے ملک کو دھوکے میں رکھا ہے اور اڈانی جی کو دنیا کی سیر میں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیرون ملک جانا اور وہاں اڈانی کو نئی بزنس ڈیل ملنا کوئی اتفاق نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ’موڈانی‘ نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو ’فارین ڈیل پالیسی‘ بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046894/مودی-حکومت-ملک-کی-قومی-سیکورٹی-سے-سمجھوتہ-کیوں-کر-رہی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org