QR CodeQR Code

ہم جنس کیساتھ شادی مذہب اور سماجی روایات کے برخلاف ہے، مسلم پرسنل لاء بورڈ

15 Mar 2023 20:26

مولانا خالد سیف اللہ نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس موقف کی تائید کرتا ہے، نیز حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم جنسی کے فعل کو بھی جرم کے دائرہ میں برقرار رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت جیسے ملک میں جہاں ہمیشہ سے لوگ مذہبی روایات اور اخلاقی اقدار کے پابند رہے ہیں اور بالخصوص جو باتیں مذاہب کے درمیان مشترک ہیں ہمیشہ ان کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہم جنسوں کے درمیان شادی سے متعلق جو درخواست پیش کی گئی ہے، اس کے مطابق درخواست گزار چاہتا ہے کہ قانون ایسی شادی کو تسلیم کر لے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ نہ کسی مذہب کے لئے قابل قبول ہے اور نہ کوئی مہذب سماج اسے گوارا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اس درخواست کی مخالفت کی ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس موقف کی تائید کرتا ہے، نیز حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم جنسی کے فعل کو بھی جرم کے دائرہ میں برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا ہے اگر بورڈ نے ضرورت محسوس کی تو وہ بھی اس میں فریق بننے کی کوشش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1046896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046896/ہم-جنس-کیساتھ-شادی-مذہب-اور-سماجی-روایات-کے-برخلاف-ہے-مسلم-پرسنل-لاء-بورڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org