0
Wednesday 15 Mar 2023 21:45

علماء و طلاب بھارت مقیم قم کا مولانا شبیب کاظم کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ

علماء و طلاب بھارت مقیم قم کا مولانا شبیب کاظم کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے علماء و طلاب جو قم ایران میں مقیم ہیں کی انجمن نے متحدہ طور پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بہار مظفرپور میں تحفظ اوقاف کی تحریک کے روح رواں مولانا شبیب کاظم کی گرفتاری پر ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہیں جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بہار کی موجودہ حکومت نے ایک بار پھر مافیاؤں کے دباؤ میں آکر عالمی شہرت یافتہ عالم دین محب وطن مولانا شبیب کاظم کو کسی سبب کے بغیر سفاکانہ انداز میں اور بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یقیناً اس نا زیبا حرکت میں بہار شیعہ وقف بورڈ کا بھی اچھا خاصا کردار ہے وہاں بھی مافیاؤں کی ایک جماعت امام زمانہ (عج) کو ناراض کرنے میں مسلسل مشغول ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم صوبہ بہار کے وزیراعلٰی سے بھر پور اپیل کرتے ہیں کہ مولانا شبیب کاظم کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور دوسری طرف اس احتجاجی بیانیہ کے ذریعے ہندوستان بھر کے غیور علماء کرام اور قابل قدر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قانونی دائرے میں صوبہ بہار کی حکومت کے سامنے اپنے احتجاج کو جلد از جلد درج کراتے ہوئے صدر مملکت ہند اور وزیراعظم مودی کو بھی خطوط لکھ کر اس ظالمانہ رویہ میں مناسب اقدام کی درخواست کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم مقدسہ کے ذمہ دار علماء وطلاب اس بہیمانہ اور سفاکانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت بہار اور عدلیہ سے مولانا شبیب کاظم کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش