QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کا آئی جی تبدیل، زمان پارک سے جی بی پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کا ٹاسک

15 Mar 2023 21:48

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے ہونے والا اسلام آباد پولیس کا آپریشن جی بی پولیس کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان کو تبدیل کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کے ڈار علی خان خٹک کو جی بی کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی کو زمان پارک میں موجود جی بی پولیس اہلکاروں کو فوری واپس بلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے ہونے والا اسلام آباد پولیس کا آپریشن جی بی پولیس کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہونے والے پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا جی بی پولیس سے آمنا سامنا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جی بی پولیس کے اہلکاروں نے بندوق تان لی تھی جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو واپس آنا پڑا۔ لاہور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہرہ دینے کیلئے جی بی کے وزیر اعلی خالد خورشید اپنے کابینہ ممبران کے ہمراہ موجود ہیں۔ ان کے ساتھ جی بی پولیس کے کئی اہلکار بھی وہاں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1046916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046916/گلگت-بلتستان-کا-آئی-جی-تبدیل-زمان-پارک-سے-بی-پولیس-اہلکاروں-کو-ہٹانے-ٹاسک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org