0
Wednesday 15 Mar 2023 22:05

علی شمخانی کل امارات کا دورہ کرینگے

علی شمخانی کل امارات کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے اور ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ریئرایڈمرل علی شمخانی اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے اماراتی ہم منصب شیخ طحنون بن زائد آل نہیان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اماراتی سربراہ قومی سلامتی کمیشن کی دعوت پر انجام پانے والے اس دورے کے دوران اقتصادی، بینکاری اور سکیورٹی کے اعلیٰ ماہرین بھی ان کی ہمراہی کریں گے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دورے میں ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل  کے سربراہ اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ساتھ امارات کے اعلی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کے اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 1046919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش