QR CodeQR Code

کوئٹہ، کھیتران ہاؤس کی سردار کھیتران کے بیٹے پر حملے کی تردید

15 Mar 2023 22:43

صوبائی کے بیٹے پر ایک سال قبل ہونیوالے حملے کی خبر دوبارہ چلا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سردار کھیتران کے جس بیٹے نے صوبائی وزیر پر الزامات لگائے، اس پر حملہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کھیتران ہاؤس نے سوشل میڈیا پر سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ ایک سال قبل سردار کھیتران کے بیٹے پر حملے کی نیوز رپورٹ دوبارہ زیر گردش ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھتیران کے بیٹے پر ایک سال قبل کوئٹہ میں حملہ ہوا تھا۔ جس میں انکے دو ساتھی جانبحق اور سردار کھیتران کے بیٹے زخمی ہوئے تھے۔ اس خبر کو ٹی وی چینلز نے چلائی تھی، جسکی ویڈیو آج کل دوبارہ گردش کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے ایک بیٹے نے صوبائی وزیر پر بارکھان قتل اور اغواء کے الزامات لگائے تھے۔ جو بعد میں تحریک کی شکل اختیار کر گئی اور صوبائی وزیر کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سردار کھیتران کے اسی بیٹے پر حملہ ہوا ہے۔ حالانکہ وہ رپورٹ پرانی ہے اور حملہ سردار کھیتران کے دوسرے بیٹے پر ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1046923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046923/کوئٹہ-کھیتران-ہاؤس-کی-سردار-کے-بیٹے-پر-حملے-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org