QR CodeQR Code

حکمران اپنا رخ مغرب کی بجائے مدینہ منورہ کی طرف کرلیں

امریکا، اسرائیل اور بھارت کی تکون انسانی خون سے بھری ہوئی ہے، ثروت اعجاز قادری

15 Mar 2023 23:14

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں اور بھارتی فوج کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے آلودہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کی تکون انسانی خون سے بھری نظر آتی ہے، اسرائیل کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں اور بھارتی فوج کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے آلودہ ہیں، عوام ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جس میں غریب کو بلاتفریق حقوق مہیا ہوں، فوری انصاف کی فراہمی ہو، پاکستان کو بدلنا ہے تو اس کے نظام کو بدلنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں تحریک تحفظ اہلسنت کے تحت تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں اللہ کا نظام قائم کرکے مظلوم غریب عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہوگا، حکمران اپنا رخ مغرب کی بجائے مدینہ منورہ کی طرف کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی منفی پالیسیوں کے سبب ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنا عوام اور عدلیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، حکمران طبقہ جمہوریت کے نام پر عوام کے حقوق کا استحصال کر رہا ہے، عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال قومی فریضہ کے طورپر اس کی اہمیت کے تحت ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1046925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046925/امریکا-اسرائیل-اور-بھارت-کی-تکون-انسانی-خون-سے-بھری-ہوئی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org