0
Wednesday 15 Mar 2023 19:30

سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، الیکشن کمشنر پنجاب

سکیورٹی انتظامات نہ کیے گئے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، الیکشن کمشنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مخصوص اور جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پنجاب میں سکیورٹی کے غیر مناسب انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے اطمینان بخش انتظامات نہ کئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، سکیورٹی عملے کی کم تعداد کے باعث کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے دوران ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے اطمینان بخش انتظامات نہیں کئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کے حالات شدید خراب ہو رہے ہیں، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1046927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش