0
Wednesday 15 Mar 2023 22:30

عدالت میں درخواست کی ہے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہو جائے، اسد عمر

عدالت میں درخواست کی ہے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہو جائے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی پیشی ہو جائے، اگر ویڈیو لنک پر سماعت نہیں ہوگی تو عمران خان عدالت جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل عدالت کے حوالے سے اپنی اسٹرٹیجی طے کر لی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم اور مینار پاکستان کے درمیان کافی فرق ہے، ہمارے جلسے سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، میچ سے پہلے عمران خان کی تقریر ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہماری تیاری بالکل ٹھیک چل رہی ہے، ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے بعد نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، اگلے ہفتے سے ٹکٹوں کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ اتنی ریوڑیاں نہیں بٹتیں، جتنی تیزی سے عمران خان کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، آج بھی دو کیسز عمران خان کے خلاف بنا دیئے گئے ہیں، کل حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور میں بھی اپلائی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ الیکشن کے لیے پیسہ نہیں مضحکہ خیز بات ہے، مسئلہ پیسے، سکیورٹی کا نہیں، ان کے پاس ووٹ نہیں ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ابھی بھی لاہور کے راستے بند کیے ہوئے ہیں، کارکنان کو کہا ہے ابھی گھر نہیں جانا۔
خبر کا کوڈ : 1046929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش