اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی شاہراہ اور پل کو بھکر کے مقام پر بند کردیا گیا۔ پنجاب اور کے پی کے کو ملانے والی مین شاہراہ داجل چیک پوسٹ کو دونوں اطراف سے کینٹنر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پل کے دونوں اطراف مسافر بسیں اور بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے اور گاڑیاں پھسنے سے مسافر بچوں خواتین بزرگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔