1
1
Thursday 16 Mar 2023 00:35

زوالکرم کا پشاور میں بے دردی سے قتل انتہائی افسوسناک ہے، شبیر ساجدی

زوالکرم کا پشاور میں بے دردی سے قتل انتہائی افسوسناک ہے، شبیر ساجدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے زوالکرم کے پشاور میں سواتی پھاٹک پر بے دردی سے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زوالکرم ایک تاجر تھا اگر مخصوص مسلک سے تعلق کی بنیاد پر کسی کو قتل کیا جائے تو اس طرح تو پھر کوئی بھی اپنے آپ کو پشاور جیسے صوبائی ہیڈکوارٹر میں محفوظ نہیں سمجھے گا۔ ہم پشاور سے اب تک سینکڑوں لاشیں اٹھا چکے ہیں مزید قتل عام کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا ارباب اختیار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بے گناہ تاجر کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے زوالکرم قتل کے حوالے سے سنجیدہ اقدام نہ کیئے تو احتجاج کا حق محفوط رکھتے ہیں، پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں وقتاً فوقتاً بے گناہ شہریوں کا قتل کر دیا جانا اور اس پر ریاست کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی کا عمل میں نہ لایا جانا افسوسناک اور تشویش ناک ہے، اور یہ کوتاہی اور غیر منصفانہ سلوک دہائیوں سے ہو رہا ہے لیکن ریاستی اداروں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا گیا، جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad hassan
Pakistan
بہت ہی اچھی اور بہترین سہولیات ہیں، معلومات فراہم کرنے کے لیے۔
ہماری پیشکش