ماضی میں اپنے مفاد کیلئے (جے یو آئی سربراہ) نے اداروں پر چڑھائی کی
فضل الرحمان سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، علی امین گنڈا پور کی پی ڈی ایم سربراہ پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماء علی امین گنڈا پور نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہدف تنقید بنا لیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاسی نظریئے سے عاری فضل الرحمان نے ہمیشہ فساد کو ہوا دی۔ انہوں نے کہا کہ مکاری کی بنیاد پر فضل الرحمان کو چوروں کے گروہ کا سربراہ بنایا گیا، جے یو آئی کے سربراہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ عوام میں فضل الرحمان اور اس کی جماعت بری طرح مقبولیت کھوچکی، ماضی میں اپنے مفاد کے لیے (جے یو آئی سربراہ) نے اداروں پر چڑھائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصر کو قبول کرنے کو تیار نہیں، ان کی دکانیں بند ہوچکیں۔