QR CodeQR Code

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ کو رات 12 بجے سے ہوگیا

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر اضافہ

16 Mar 2023 01:06

فنانس ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 15 دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

 
فنانس ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 15 دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ کو رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046943/پٹرول-کی-قیمت-میں-5-روپے-فی-لیٹر-اور-ہائی-اسپیڈ-ڈیزل-13-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org