QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 بچے شہید

16 Mar 2023 01:40

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر بھی فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔


جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگردی ہلاک جبکہ 2 کمسن بچوں کی شہادت اور 2 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے. فائرنگ کے دوران 2 بچے گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر بھی فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔


خبر کا کوڈ: 1046944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046944/جنوبی-وزیرستان-میں-سیکیورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن-8-دہشتگرد-ہلاک-2-بچے-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org